پہلے حرف لکھیں، پھر اعراب چنیں۔ اعراب پچھلے حرف پر لگتا ہے۔
ہیڈر، فوٹر اور صفحہ نمبر PDF اور JPG میں ہر صفحے پر آتے ہیں۔ ایڈیٹر میں ان کی جھلک صفحے کے اوپر اور نیچے دکھائی جاتی ہے، اور نقطہ دار لکیریں بتاتی ہیں کہ صفحہ کہاں ختم ہوگا۔ یہ ترتیب صرف موجودہ فائل کے لیے ہے۔
اردو ایڈیٹر (UrduEditor) اردو زبان و ادب سے محبت اور اردو تحریر کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آسان بنانے کی ایک کاوش ہے۔ یہ ایک آن لائن تحریری پلیٹ فارم ہے، جہاں آپ اردو میں مضامین، خطوط، شاعری، تعلیمی مواد اور ہر قسم کی دستاویز آسانی سے لکھ اور ترتیب دے سکتے ہیں۔

یہ منصوبہ میرے والدِ مرحوم محمد صادق شمیم چوہدری صاحب کے نام منسوب ہے، جو پیشے کے اعتبار سے فوڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ تھے، لیکن اردو ادب اور شاعری سے گہری محبت رکھتے تھے۔ وہ خود بھی شاعر تھے اور معروف ماہنامہ اردو ادبی رسالہ "آدابِ عرض" سے وابستہ ادبی و سماجی حلقوں میں ایک خاص مقام رکھتے تھے۔
اردو ایڈیٹر ان کی اردو سے محبت اور ادبی ذوق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ پلیٹ فارم اردو لکھنے والوں کے لیے آسانی پیدا کرے اور اردو زبان کو ڈیجیٹل دنیا میں مزید فروغ دے۔
اللہ تعالیٰ میرے والدِ مرحوم محمد صادق چوہدری کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
رومن حروف میں لکھیں (مثلاً mera naam) اور Space دبائیں۔ پہلی تجویز صفحے پر آ جائے گی۔ 1–6 سے کوئی اور تجویز چنیں، ↑ ↓ سے حرکت کریں، Tab بغیر خالی جگہ کے درج کرتا ہے، Esc منسوخ کرتا ہے۔ آخری انتخاب آپ کا لکھا ہوا رومن متن ہے۔
aaا / آeeیooوaiے / یauاو / ولفظ کے درمیان چھوٹے a، i اور u اردو املا کی طرح چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ الف چاہیے ہو تو kitaab یا khaana لکھیں۔
TٹDڈRڑNںHحSصZضAعTTطZZظSSثDDذkhخghغshشchچchhچھzhژbhبھphپھthتھThٹھdhدھjhجھkh اور gh کے لیے اگلی تجویز میں کھ اور گھ ملتے ہیں۔
.۔,،?؟;؛پہلے حرف لکھیں، پھر ٹول بار کے اعراب والے بٹن سے زبر، زیر، پیش، تشدید، جزم اور تنوین لگائیں۔ اعراب پچھلے حرف پر لگتا ہے۔
اوپر «اعراب ٹائپنگ» دبائیں تو رومن میں لکھا ہوا لفظ زبر، زیر، پیش، تشدید اور جزم کے ساتھ بنتا ہے۔ مثلاً akbar سے اَکْبَر۔ جانے پہچانے الفاظ اور دعائیں پوری شکل میں آتی ہیں، جیسے allah سے اللّٰہ، bismillah سے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، rahman سے الرَّحْمٰن۔ بند ہو تب بھی سادہ لفظ کے بعد اعراب والی شکل تجویز میں ملتی ہے۔
جدول یا تصویر شامل کرنے کے بعد اس پر کلک کریں تو نیچے اوزار کی پٹی آ جاتی ہے۔ Ctrl+F سے تلاش اور تبدیلی کھلتی ہے۔ دائیں پٹی کے «لغت» ٹیب میں لفظ کے معنی ملتے ہیں؛ ایڈیٹر میں کسی لفظ پر ڈبل کلک بھی کر سکتے ہیں۔
فائلیں دائیں طرف کے خانے میں فولڈروں کے ساتھ رکھی جاتی ہیں اور اسی براؤزر میں محفوظ رہتی ہیں۔ فائل یا فولڈر کو کھینچ کر دوسرے فولڈر میں لے جا سکتے ہیں۔ ورڈ یا گوگل ڈاکس میں لے جانے کے لیے «سب کاپی کریں» استعمال کریں۔ PDF یا JPG کے لیے «برآمد اور پرنٹ» مینو ہے۔